تلنگانہ

سلمان خان کی تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعرات کی شام ممبئی پہنچے، جہاں انہوں نے سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے کی پوتی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کئی سیاسی قائدین، فلمی شخصیات اور بڑے تاجران بھی موجود تھے۔

 

تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔ دونوں کے درمیان کچھ دیر تک خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔

 

اس شادی کی تقریب میں فلم اسٹار سنجے دت، مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس، سابق چیف منسٹر اشوک چوہان، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، معروف صنعت کار مکیش اور نیتا امبانی، اور وزیر ایکناتھ شندے سمیت کئی اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

سلمان خان کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button