تلنگانہ
سنگاریڈی سے زندگی میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گا: کانگریس قائد جگّا ریڈی کے سنسنی خیز اعلان

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائد اور سابق رکنِ اسمبلی جگّا ریڈی نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی سنگاریڈی سے دوبارہ اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا شدید دکھ ہے کہ راہول گاندھی نے شخصی طور پر سنگاریڈی آکر ان کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی، اس کے باوجود عوام نے انہیں شکست دی۔ جگّا ریڈی نے کہا کہ یہ ہار ان کے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شکست کے ذمہ دار غریب عوام نہیں بلکہ سنگاریڈی کے کچھ بااثر اور تعلیم یافتہ طبقے ہیں۔
جگّا ریڈی نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں ان کی اہلیہ نرملا بھی سنگاریڈی سے الیکشن لڑیں تو وہ وہاں مہم نہیں چلائیں گے۔ تاہم وہ ریاست کے دیگر علاقوں میں پارٹی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔



