تلنگانہ

حیدرآباد کی سڑکیں سنسان

حیدرآباد: حیدرآباد کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سنکرانتی تہوار منانے یا تعطیلات گزارنے کیلئے آبائی مقامات کیلئے روانہ ہوئے جس کی وجہہ سے شہر کی کئی سڑکیں بالکل خالی دکھائی دے رہی ہیں

 

جہاں اکثر ٹریفک بہت زیادہ دیکھی جاتی تھی۔ جو سڑکیں روزانہ ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے گاڑیوں سے بھری رہتی ہیں وہ اچانک سنسان ہو گئی ہیں۔ سنکراںتی کے تہوار کے موقع پر گزشتہ کچھ دنوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔شہر کے میاں پور، سیری لنگم پلی، کوکٹاپلی، قطب اللہ پور، کے پی ایچ بی، ہائی ٹیک سٹی، مادحاپور، آئی ٹی کوریڈور، ایل بی نگر، منی کونڈہ، پنجہ گٹہ ،

 

بنجارہ ہلز، بیگم پیٹ رامنتا پور وغیرہ جیسے علاقوں کی سڑکیں خالی دکھائی دے رہی ہیں۔گزشتہ تین دنوں میں آر ٹی سی بسوں میں لاکھوں لوگ شہر سے آبائی مقامات کیلئے روانہ ہوئے۔ خانگی بسوں اور خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھی لوگ گھروں کی طرف روانہ ہوئے۔

 

روزانہ مصروف دکھائی دینے والے ہائی ٹیک سٹی، آئی ٹی کوریڈور، اور آئیکیا جیسے علاقوں کی سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔ وہیں دوسری جانب پرانا شہر اور نمائش گراؤنڈ کے امآس پاس کے علاقے  ٹریفک سے بھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button