تلنگانہ
تلنگانہ میں 10 جنوری سے سنکرانتی کے تعطیلات – سرکاری احکام جاری

تلنگانہ میں سنکرانتی تہوار کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیوں کو عارضی وقفہ دیا جا رہا ہے۔ حکومت نے تعلیمی کیلنڈر 2025-26 کے مطابق ریاست بھر کے تمام سرکاری، خانگی اور سرکاری امدادی اسکولوں میں سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلہ کے تحت 10 جنوری بروز ہفتہ سے 16 جنوری بروز جمعہ تک اسکول بند رہیں گے، جبکہ 17 جنوری بروز ہفتہ سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔
یہ اعلان ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے ذریعہ کیا گیا، حکام کے مطابق رواں تعلیمی سال میں طلبہ کے لیے یہ آخری طویل تعطیلات ہوں گی، کیونکہ مارچ اور اپریل میں ریاست میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات منعقد ہونے والے ہیں۔



