تلنگانہ

تلنگانہ سرپنچ انتخابات زنخہ بھی میدان میں

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اس دوران ایک زنخہ نے بھی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ منچریال

 

ضلع، جئے پور منڈل کے وینکٹ راؤ پلی پنچایت کی سرپنچ امیدوار کے طور پر اُسی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹرانس جینڈر کُماری ویشالی نے جمعرات کے دن اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کردیا۔ اس پنچایت کی سرپنچ نشست جنرل ویمن (عام خواتین) کے لیے محفوظ رکھی گئی ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویشالی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی چینور حلقہ سے نامزدگی داخل کی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار سرپنچ امیدوار کے طور پر میدان میں برقرار رہیں گی یا ایک بار پھر نامزدگی

 

واپس لے لیں گی؟ یہی سوال عوام میں دلچسپی کا موضوع بنا ہوا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button