تلنگانہ

صرف ایک ووٹ سے سرپنچ کی تاریخی جیت۔ ضلع آصف آباد میں حیرت انگیز نتیجہ

صرف ایک ووٹ سے سرپنچ کی تاریخی جیت۔ ضلع آصف آباد میں حیرت انگیز نتیجہ

 

عادل آباد: مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں صرف ایک ووٹ نے امیدوار کی قسمت بدل دی۔ کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کیرامری منڈل کے حساس اور متنازعہ گاؤں پرندولی کی گرام پنچایت میں راٹھوڑ پشپا لتا محض ایک ووٹ کے فرق سے سرپنچ منتخب ہو گئیں۔

 

ریٹرننگ آفیسر وینکٹ سوامی کے مطابق گاؤں میں جملہ 873 ووٹر درج ہیں جبکہ سات امیدوار مقابلے میں تھے۔نتائج کے مطابق دلپ کاٹے کو 101 ووٹ ملے۔ پشپا لتا  نے 102 ووٹ حاصل کیے۔

 

یوں ایک ووٹ کے معمولی فرق نے پشپا لتا کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔فتح کے بعد پشپا لتا نے کہا کہ وہ گرام پنچایت کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے پوری محنت اور ایمانداری سے کام کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button