تلنگانہ

سعودی عرب بس حادثہ کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے حیدرآباد سے روانہ ہونے والے زائرین کی بس مکہ سے مدینہ کے سفر کے دوران خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ ہولناک سانحہ پیر کی صبح ایک بجے کے بعد پیش آیا، جب بس تیز رفتاری کے دوران اچانک بے قابو ہوکر ٹینکر سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی۔

 

عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ چند ہی لمحوں میں پوری بس شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ بچاؤ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم شدید آگ اور دھوئیں کے باعث مسافروں کو نکالنا دشوار ہوگیا۔

 

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان بھی شامل ہیں، جن کا تعلق حیدرآباد  کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ اس اندوہناک واقعہ کے بعد شہر حیدرآباد میں کہرام مچ گیا اور متوفین کے ارکان خاندان سخت صدمے میں مبتلا ہیں۔

 

اس حادثے کی منظرکشی کرتی آرٹیفیشل انٹیلجنس سے تیار کردہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس نے عوام میں مزید غم و غصہ اور افسوس کی فضا پیدا کردی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button