تلنگانہ

مسلم ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی کو دیا جائےگا_ تلنگانہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے امیت شاہ کا خطاب

حیدرآباد _ مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ نے تلنگانہ کے کہا کہ اگر وہ تلنگانہ میں برسراقتدار آتے ہیں تو مسلمانوں کے ریزرویشن کو منسوخ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دئے جانے والے 4 فیصد ریزرویشن ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کے لیے مختص کیا جائے گا۔ امیت شاہ آج شام تلنگانہ کے چیوڑلہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو، اویسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے تنقید کی کہ گاڑی کا اسٹیئرنگ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مجلس سے نہیں ڈرتے۔ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس کانگریس سے ملنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اقتدار حاصل کرنے کے لئے لاکھ کوشش کرنے کے باوجود آنے والے انتخابات میں  بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آرہی ہے۔ کیونکہ تلنگانہ کے عوام بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اگلے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا ثبوت ہے۔ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ ریاست میں بدعنوان حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر سرکار کی کارکردگی کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

 

پیپر لیک معاملے پر امیت شاہ نے  نے کہا کہ پیپر لیک کے خلاف بولنے والے بنڈی سنجے کو گرفتار کر لیا گیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کا ایک بھی کارکن کے سی آر سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان اس وقت تک نہیں سوئیں گے جب تک کے سی آر کو اقتدار سے برطرف نہیں کیا جاتا۔ امیت شاہ نے کہا کہ کے سی آر نے 35 لاکھ بے روزگار لوگوں کو سڑک پر لایا ہے  انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر اب تک پیپر لیک  کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیک واقعہ کی برسر خدمت جج سے انکوائری کرائی جائے تو حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button