تلنگانہ

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

مرکزی انتخابی کمیشن نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن افسر گنیش کمار کے مطابق جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔

 

اس شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 13 اکتوبر کو نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا اور 21 اکتوبر تک نامزدگیاں وصول کی جائیں گی۔ 22 اکتوبر کو نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز سے بی آر ایس کے ماگنتی گوپی ناتھ منتخب ہوئے تھے، تاہم جون 2025 میں ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا،

 

جس کے باعث اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ضروری ہو گیا۔ بی آر ایس نے گوپی ناتھ کی بیوی سنیتا کو ٹکٹ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button