تلنگانہ

تلنگانہ میں سرپنچ اور بلدی انتخابات کا عنقریب شیڈول ہوگا جاری

حیدرآباد: ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ بلدی انتخابات کا شیڈول اس ماہ کے اواخرتک جاری کر دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد انتخابات کی تاریخ کی وضاحت کی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ پہلے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے انتخابات ہوں گے اس کے بعد سرپنچوں اور بلدیات کے انتخابات ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں

 

 

کانگریس لیڈروں سے انتخابات میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانا مقامی قائدین کی ذمہ داری ہے اور تجویز دی کہ خواتین کے لیے متعارف کروائی جانے

 

 

والی اسکیموں کی وسیع پیمانے پر عوام میں لے جایا جائے۔ ریاست وزیر نے اعلان کیا کہ رعیتو بیمہ فنڈس کے ساتھ باریک چاول کے لیے بونس ایک ہفتے کے اندر کسانوں کے کھاتوں میں جمع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button