تلنگانہ
بارش کے پانی میں پھنس گئی اسکول بس طلبہ بال بال بچ گئے۔نارائن پیٹ ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل منڈل میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کے نتیجے میں کرنی جھیل مکمل طور پر لبریز ہوگئی اور ابل پڑی۔مکتھل سے انوگونڈا جانے والی مرکزی
سڑک پر بارش کے پانی کا بہاؤ جاری ہے جس کے باعث تقریباً 10 دیہاتوں کے عوام کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔اسی دوران ایک خانگی اسکول بس بارش کے پانی کے درمیان پھنس گئی۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے مقامی افراد فوری طور پر مدد کے لیے
پہنچے اور بس کو دھکیل کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔ اس بروقت کارروائی سے طلبہ حادثے سے محفوظ رہ گئے۔