تلنگانہ

تلنگانہ کے اسکولوں کو مارچ کے دوسرے ہفتہ سے آدھا دن کا اسکول

تلنگانہ حکومت نے بڑھتی گرمیوں کے پیش نظر اسکولوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ 16 مارچ سے ریاست بھر کے اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 تک کھلے رہیں گے اور 12:30 پر دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ دسویں جماعت کے امتحانی مراکز والے اسکولوں میں دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات 24 اپریل سے شروع ہوں گی اور اسکول دوبارہ کھولنے کی تاریخ 12 جون 2026 رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button