تلنگانہ

مارچ میں ہی جھلسا دینے والی گرمی -تلنگانہ کے 25 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں

ریاست میں اپریل اور مئی کی آمد سے پہلے ہی گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ تا چھ ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ریاست کے 25 اضلاع میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

 

حیدرآباد میں 36.6 ڈگری درج کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع کھمم کے ستیہ پلی میں 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

 

عہدیداروں کے مطابق عام طور پر اپریل اور مئی میں گرمی کی شدت بڑھتی ہے، تاہم اس سال مارچ ہی میں سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خاص طور پر شمالی اور جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اپریل اور مئی میں جنوبی اور وسطی ہند میں ہیٹ ویو اور گرم ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button