تلنگانہ

دوسرے مرحلہ کے انتخابات: جگتیال ضلع کے 144 سرپنچوں میں صرف دو مسلم امیدوار کامیاب

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کی 144 گرام پنچایتوں میں منعقدہ اس مرحلہ کے انتخابات میں صرف دو مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جو اقلیتی نمائندگی کے اعتبار سے خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

کوڈمیال منڈل کی نملی کنڈا گرام پنچایت سے شہاب الدین اور کاشی نگر گرام پنچایت سے شیخ ترنم سرپنچ کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ ان دونوں کی کامیابی کو مقامی سطح پر نہ صرف ایک سیاسی پیش رفت بلکہ مسلم برادری کی محدود مگر مؤثر نمائندگی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 

اس کے برعکس ضلع کے دیگر منڈلوں جگتیال، جگتیال رورل، رائیکل، سارنگاپور اور ملیال سے کوئی بھی مسلم امیدوار سرپنچ کے عہدے پر کامیابی حاصل نہ کر سکا، جس پر مختلف حلقوں میں مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے

 

واضح رہے کہ پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں ضلع سے تین مسلم امیدوار سرپنچ منتخب ہوئے تھے، جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ اس طرح دوسرے مرحلہ میں مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button