تلنگانہ
حیدرآباد کے سینر صحافی جناب سيد قادر محی الدین وحید قادری کا انتقال

سيد قادر محی الدین وحید قادری صاحب، نبیره حضرت سید زرد علی شاه رحمتہ اللہ علیہ مہاجر مکی و سینیر صحافی کا آج صبح انتقال ہو گیا ـ
نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد احاطہ حضرت سید موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ پرانہ پل میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ شریف درِ فیضِ عام چھتہ بازار میں انجام پائے گی ـنماز جمعہ ٹھیک 3:30 بجے ہوگی ـ
ان کے انتقال پر اردو، تلگو اور انگریزی صحافیوں کے علاوہ مختلف جرنلسٹس یونینوں نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔