تلنگانہ
تلنگانہ تحریک کے کارکن اور سینئر صحافی ایم ڈی منیر کا انتقال

حیدرآباد۔تلنگانہ تحریک کے کارکن اور سینئر صحافی ایم ڈی منیر کا انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا منیر گچی باؤلی کے اومیگا ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ ہفتہ کی آدھی رات کے بعد انتقال کر گئے۔انہوں نے ماضی میں سنگارینی میں ملازمت کی اور بعد میں وی آر ایس (رضاکارانہ سبکدوشی) اختیار کی۔ کئی دہائیوں تک انہوں نے صحافی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔