تلنگانہ

تلنگانہ میں 36 اعلی عہدیداروں کے تبادلے – بی شفیع اللہ سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود مقرر

تلنگانہ حکومت نے انتظامی سطح پر بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے 36 اعلیٰ عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ان میں 33 آئی اے ایس عہدیدار اور 3 آئی ایف ایس عہدیدار شامل ہیں

 

اس سلسلے میں ریاستی چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جمعرات کی شب احکامات جاری کیے۔ سینر آئی ایف ایس عہدیدار بی شفیع اللہ کو اسپیشل کمشنر رول ڈیولپمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں محکمہ اقلیتی بہبود کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے

 

پنچایت راج اور دیہی ترقی کے محکمہ کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے این سری دھر کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ انہیں محکمہ معدنیات کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ محکمہ ریونیو کے چیف سکریٹری لوکیش کمار کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ نوین مِٹل کو محکمہ توانائی کا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جیوتی بدھ پرکاش کو ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے،

 

جبکہ ششانک گوئل کو دہلی میں واقع تلنگانہ بھون کا ریزیڈنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے نئے کلکٹر کے طور پر ہری چندنا داسری کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ جے شنکرایہ کو ٹی جی آئل فیڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے

 

اور رجسٹریشن و اسٹامپس کے شعبہ میں راجیو گاندھی ہنومنت کو اسپیشل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں ریاستی انتظامیہ کو مؤثر اور متحرک بنانے کے مقصد سے کی گئی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button