تلنگانہ
کویتا کو جھٹکا.. ہمارا تلنگانہ جاگروتی سے کوئی تعلق نہیں۔ کامیاب امیدوار سرینواس کا سنسنی خیز بیان

حیدرآباد ۔ جوگولامبا گدوال ضلع کے وڈےپلی میونسپلٹی میں اپنے امیدواروں کی جیت اور چیئر مین کی کرسی حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والی تلنگانہ جاگروتی چیف کویتا کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔
یہاں سے جیتنے والے فارورڈ بلاک کے امیدوار وڈےپلی سرینواس نے کہا کہ ان کا جاگروتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کبھی بھی کوویتا کی جاگروتی تنظیم کا حصہ نہیں رہے
اور فارورڈ بلاک کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرکے جیتا ہے۔



