تلنگانہ

فارم ھاوس کے سیمنگ پول میں برقی شاک لگنے سے کئی افراد زخمی _حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے آغاپورہ نامپلی علاقے سے تعلق رکھنے والے تین خاندان کے چند  افراد کو اس وقت برقی شاک لگنے سے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جب یہ تمام پرانے شہر کے جل پلی میں واقع ایک فارم ھاوس کے سیمنگ پول میں تیرنے اترے تھے بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ ان تمام کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے

 

تفصیلات کے مطابق آغاپورہ سے تعلق رکھنے والے ٹین خاندان کے 50 سے زائد افراد تفریح کے لئے جل پلی کے ایک فارم ھاوس گئے تھے ان میں چند افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں رات کے وقت سیمنگ پول تیرنے پانی میں اترے تھے بتایا جاتا ہے کہ سیمنگ پول کے پاس ایک برقی وائر جس کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا پانی میں گر گیا

 

جس کے نتیجے میں برقی رو سیمنگ پول کے پانی میں دوڑ گئی۔ اور سیمنگ پول میں تیرنے والے افراد کو برقی شاک لگنے گیا۔ فوری طور پر ان تمام کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی طبیعت مستحکم بتائی جاتی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button