تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر، کئی اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ شمالی سمت سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث ریاست میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کی ہے۔

 

محکمۂ موسمیات کے عہدیدار شراوَنی کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری نیچے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی، مغربی اور مشرقی-شمالی اضلاع میں سرد ہواؤں کا اثر زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

 

محکمہ نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز ریاست کے شمالی، مغربی اضلاع میں شدید ٹھنڈی اور نہایت سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتوار سے کہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

شراوَنی نے خبردار کیا کہ ٹھنڈی ہواؤں اور بڑھتی کہر کے باعث عوام میں صحت کے مسائل بڑھنے کا اندیشہ ہے اس لیے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button