تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 2 دنوں تک رہے گی شدید سردی کی لہر۔ درجہ حرارت کے معمول سے مزید 3 تا 5 ڈگری ہوگا کم

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں سرد ہواؤں کی شدت مسلسل برقرار ہے۔ آئندہ دو دنوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

 

اس سلسلے میں ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں سنگل ڈیجٹ درجۂ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق عادل آباد اور پٹن چیرو میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.2 ڈگری،

 

میدک میں 7.8 ڈگری، راجندر نگر میں 9 ڈگری، ہنمکنڈہ میں 10.5 ڈگری، نظام آباد میں 11.7 ڈگری اور رام گنڈم میں 11.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر سنگاریڈی ضلع کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 5 ڈگری سیلسیس تک گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

اسی طرح شمالی اور مغربی تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں سرد ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔حیدرآباد میں بھی چند مقامات پر سنگل ڈیجٹ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 

حکام نے عوام بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شدید سردی کے باعث صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button