حیدرآباد میں اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کمار نے منگل کو حیدرآباد کے جوبلی ہلز، رحمَت نگر میں وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی بہبود پونم پربھاکر اور وزیر محنت جی وِویک کے ساتھ خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا،
جس کے تحت ریاست بھر میں 42,230 مشینیں فراہم کرنے کا ہدف ہے اور اب تک 10,490 خواتین کو یہ مشینیں دی جا چکی ہیں۔ "اندراماں مائنارٹی ویمن اسکیم” کے تحت بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین، یتیموں اور اکیلی خواتین کو 50,000 روپے کی مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ "ریونت اننا کا سہارا” اسکیم کے تحت مسلم فقیر خاندانوں کو 1 لاکھ روپے کے گرانٹ کے ساتھ موپڈ دیے جا رہے ہیں۔
عنقریب شروع ہونے والی اسکیموں میں تُرکا کَاشا کمیونٹی کے لیے ٹول کٹس، یتیم/سیمی یتیم پروفیشنل گریجویٹس کے لیے لیپ ٹاپ، غریب اقلیتی لڑکیوں کے لیے سکوٹرز، معذور اقلیتوں کے لیے ریموٹ ٹرائسائیکل، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور لاء گریجویٹس کو مالی مدد، اور اقلیتی ڈرائیورز کے لیے گڈس کیریئر گاڑیاں شامل ہیں۔
مالی سال 2025–26 کے لیے مسلم، سکھ، بدھ، جین اور پارسی کمیونٹیوں کی بہبود کے لیے مجموعی طور پر 756 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پروگرام میں وزراء پونم پربھاکر، جی وِویک، رکن کونسل مجلس مرزا رحمَت بیگ، چیئرمین مائناریٹی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال، چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی اور دوسرے موجود تھے