تلنگانہ

شب معراج کی تعطیل اختیاری۔ عام تعطیل کے احکامات جاری نہیں کئے گئے

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں شب معراج کی اختیاری تعطیل ہے۔ قبل یہ اطلاعات ملیں تھیں کہ تلنگانہ حکومت نے اختیاری تعطیل کو عام تعطیل میں تبدیل کر دیا ہے تاہم اس خبر کی اشاعت کے بعد ادارے کو کئی فون کالس موصول ہوئے جس کے بعد تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ شب معراج کی تعطیل سے متعلق تازہ احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ سابق کی طرح یہ اختیاری تعطیل ہے۔

بعض ذرائع نے بتایا کہ عام طور مسلمانوں کے اہم اور مقدس ایام کو عام تعطیل دینے کے لئے وقف بورڈ کی جانب سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ( جی اے ڈی ) کو توجہ دہانی کروائی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ وقف بورڈ کی جانب سے آج تک بھی شب معراج کی تعطیل کے بارے میں جی اے ڈی کو توجہ دہانی نہیں کروائی گئی۔ جس کی وجہ سے حکومت نے عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا

عام طور پر جلد بازی میں خبروں کی اشاعت سے گریز کیا جاتا ہے لیکن کئی میڈیا اداروں میں کل کی عام تعطیل سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بعد اردو لیکس نے بھی یہ خبر شائع کی تھی جس‌کا ادارہ کو بے حد افسوس ہے۔ انشاءاللہ آییندہ ہمیشہ کی طرح مکمل تصدیق کے بعد ہی خبروں کی اشاعت عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button