تلنگانہ

نظام آباد انکاؤنٹر میں ہلاک شیخ ریاض کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان فجر میں تدفین مکمل

نظام آباد انکاؤنٹر میں ہلاک شیخ ریاض کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان فجر میں تدفین مکمل

 

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں 17 اکتوبر کی رات پولیس کانسٹیبل پرمود کو چاقو سے قتل کرنے والا ملزم شیخ ریاض کا ہاسپٹل میں انکاؤنٹر کردیا گیا تھا اس کی تدفین منگل کی فجر میں عمل میں لائی گئی ۔تدفین میں صرف گھر والے اور قریبی رشتہ دار موجود تھے

 

بتایا گیا ہے کہ نظام آباد کے گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانے میں ریاض کی نعش کا پوسٹ مارٹم نصف شب دو بجے  تک جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق رات تقریباً تین بجے سخت سیکیورٹی کے درمیان میت کو ہاسپٹل سے باہر منتقل کیا گیا اور بعد ازاں پولیس نے میت کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔  نماز جنازہ بعد نماز فجر محمدیہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودہن روڈ نظام آباد میں عمل آئی

 

ریاض وہی شخص ہے جس نے نظام آباد میں سی سی ایس کانسٹبل پرمود کمار کا قتل کیا تھا۔ پولیس نے اتوار کے روز اسے شہر کے مضافات میں ایک پرانی لاری کے کیبن میں چھپے ہونے کی اطلاع پر گرفتار کیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق، گرفتاری کے دوران ریاض نے فرار ہونے کی کوشش کی اور قریب موجود بائیک مکینک سید آصف کو چاقو سے زخمی کردیا۔ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران ریاض کو بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر علاج کے لیے نظام آباد ہاسپٹل منتقل کیا تھا، جہاں ہیر کو انکاؤنٹر میں مارا گیا۔

 

پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد ہاسپٹل میں سکیورٹی بڑھا دی تھی، جب کہ ریاض کے خلاف کئی سنگین مقدمات درج تھے۔

متعلقہ خبر بھی پڑھیں

کیسا ہوا شیخ ریاض کا انکاؤنٹر – نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیہ نے میڈیا کو بتائی تفصیلات

متعلقہ خبریں

Back to top button