شعیب الحق طالب دوسری مرتبہ ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے صدر منتخب۔

شعیب الحق طالب دوسری مرتبہ ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے صدر منتخب۔۔
ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی ریاستی عاملہ اور مقامی صدور و سکریٹریز ایک اہم اجلاس کانفرنس ہال دفتر جماعت اسلامی ہند حیدرآباد میں منعقد ہوا اس اجلاس کی نگرانی جناب ڈاکٹر سلیم خان صاحب کل ہند صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے فرمائی۔ اس اجلاس میں ادارہ کی ریاست عاملہ کے اراکین اور ریاست بھر سے ادارہ کےمقامی صدور اور سکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی تفصیلی رپورٹ اور تمام مقامی یونٹس کے صدور نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی توسیع و استحکام پر تجاویز اور مشورے پیش کیےء گےء اس کے بعد ادارہء ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ریاستی صدر کے لیئے انتخاب عمل میں لایا گیا
جس میں تمام شرکاء نے کثرت آراء سے جناب شعیب الحق طالب صاحب ( جگتیال) کو دوسری مرتبہ ادارہ کی میقات 2025تا 2029 کے لئے ریاستی صدر منتخب کیا۔ جناب ڈاکٹر سلیم خان صاحب کل ہند صدر نے تمام ذمہ داران کو ہدایات دیں اور آخر میں جناب محمد اظہر الدین صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اختتامی خطاب فرمایا اور دعاء فرمائی ۔۔۔




