تلنگانہ

محبت کی اندھی راہ نے مسلم معاشرے کو شرمندہ کردیا — مسلم شوہر نے بیوی کی ہندو عاشق سے شادی کرا کر خودکشی کرلی ؛ تلنگانہ میں رونگھٹے کھڑا کرنے والا واقعہ

محبت کی اندھی راہ نے مسلم معاشرے کو شرمندہ کردیا — شوہر نے بیوی کی ہندو عاشق سے شادی کرا کر خودکشی کرلی

 

تلنگانہ کے ستوپلی ٹاؤن میں پیش آیا ایک ایسا افسوسناک اور شرمناک واقعہ، جس نے پورے مسلم معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایک باحیا اور محنت کش شوہر نے اپنی بیوی کی بے وفائی کے سامنے ہار مانتے ہوئے ایسا قدم اٹھایا، جس سے سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوجائیں گے

 

ستو پلی ٹاؤن کے مسجد روڈ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شیخ غوث آٹو ڈرائیور تھا۔ آٹھ سال قبل اس کی شادی ایک مسلم لڑکی سے ہوئی تھی، اور ان کے گھر تین بیٹیاں تھیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں غوث کی بیوی نے اپنے ہی گاؤں کے ایک ہندو نوجوان سے ناجائز تعلقات قائم کر لیے۔ جب غوث کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے معاشرتی رسوائی سے بچنے کے لئےچہارشنبہ کی رات، اس نے خود اپنی بیوی کا  ہندو رسوم کے مطابق اسی نوجوان سے اس کی شادی کرائی

 

لیکن دل کے زخم برداشت نہ کر سکا۔ جمعرات کی صبح اس نے تنہائی میں ویڈیو کال کے ذریعہ اپنے دوستوں کو سب کچھ بتایا اور پھر پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 

پولیس نے نعش ش کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی علاقہ ہے۔

 

تین معصوم بچیاں اب نہ ماں کے سائے میں ہیں، نہ باپ کے — صرف ایک برباد گھر کی تلخ یاد ان کے حصے میں رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button