تلنگانہ

رمضان میں 24 گھنٹے دکانات کھلی رکھنے کی اجازت ۔ تلنگانہ حکومت کے احکامات جاری

حیدرآباد: ماہ رمضان المبارک کے دوران دکانوں اور تجارتی مراکز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت

 

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر 2 مارچ سے 31 مارچ تک ریاست میں تمام دکانوں اور تجارتی مراکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

احکامات کے مطابق قانون کے تحت یومیہ 8 گھنٹے یا ہفتہ وار 48 گھنٹے سے زائد کام کرنے والے ملازمین کو معمول کی اجرت سے دوگنا ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعطیل کے دن کام کرنے والے ملازمین کو متبادل چھٹی دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو رات کے وقت کام کرنے کی اجازت حکومت کے جی او نمبر 476 کے تحت ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button