تلنگانہ

شجاع الدین افتخاری کو عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

شجاع الدین افتخاری کو عثمانیہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

حیدرآباد 27 اگست (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے پریس نوٹ کے بموجب جناب خواجہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ ولد حضرت گنج انوار ڈاکٹر خواجہ شیخ محمد انور علی شاہ چشتی قادری افتخاریؒ کو یونیورسٹی کے شعبہ اردو اورینٹل کی جانب سے پی ایچ ڈی کا مستحق قرار دیا گیا۔

 

انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ، بعنوان "حیدرآباد میں شعر و ادب کے فروغ میں خانوادۂ فصاحت جنگ جلیل کا حصہ” ڈاکٹر شیخ سلیم اسوسی ایٹ پروفیسر سابق صدر شعبہ اردو انوار العلوم کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شجاع الدین افتخاری کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن پروفیسر اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد اور ڈاکٹر رضوانہ بیگم صدر شعبہ اردو گورنمنٹ اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج نامپلی اور پروفیسر سی قاسم پرنسپل آرٹس اینڈ سائنس کالج عثمانیہ یونیورسٹی و انچارج صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تھے

 

۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد و اکیڈمک سنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد، ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر اسلم عامر، ڈاکٹر صبیحہ سلطانہ، محترمہ سیدہ عزیز النساء سابق پرنسپل ذیل گرامر ہائی اسکول اور دوسرے موجود تھے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شجاع الدین افتخاری بحیثیت سینئر کرسپانڈنٹ (انچارج بیورو چیف) روزنامہ اعتماد برسر خدمت ہیں۔ وہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین (ٹی یو ڈبلیو جے یو) کے صدر ہیں۔

 

تقریبا تین دہائیوں سے اردو صحافت سے جڑے ہوئے ہیں، کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ کئی دینی، ملی، سماجی، ادبی، صحافتی تنظیموں اور اداروں سے وابستگی رکھتے ہیں اور کئی تنظیموں کے سربراہ بھی ہیں

 

۔ بارگاہ حضرت خواجہ شجاع الحق چشتیؒ و حضرت گنج انوارؒ مصری گنج کے سجادہ نشین و متولی ہیں۔ ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دیے جانے پر صحافتی برادری، علماء کرام، مشائخ عظام، اہل خاندان، دوست و احباب، عزیز اقارب اور عثمانیہ یونیورسٹی کے احباب نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button