اب تمام ایمرجنسی سروسس کے لئے ایک ہی نمبر ڈائل 112 متعارف

اب تمام ایمرجنسی سروسس کے لئے ایک ہی نمبرڈائل 112 متعارف کیا گیا ہے جس کا اعلان ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جتیندر نے کیا۔
اب تک پولیس کی مدد کے لئے 100، ایمبولینس کے لئے 108، خواتین کی حفاظت کے لئے 181، بچوں کے تحفظ کے لئے 1098، اور قدرتی آفات سے متعلق شکایات کے لئے 1077 جیسے مختلف نمبرات استعمال کئے جارہے تھے
لیکن اب ہنگامی حالات میں عوام سے شکایات وصول کرنے کے لئے ملک بھر میں ایک ہی ایمرجنسی نمبر رکھنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے پہلے ہی 112 نمبر کو متعارف کروایا تھا۔
اس کے تحت آج سے ریاست میں پہلے سے موجود تمام ایمرجنسی نمبروں کی جگہ 112 کے ذریعہ شکایات وصول کی جائیں گی۔ پہلے جو نمبرات دستیاب تھے انہیں ایمرجنسی ریسپانس سسٹم ٹی جی ای آر ایس ایس سے مربوط کیا گیا ہے
۔ اب 112 پر کال کرنے سے جی پی ایس کے ذریعہ مقام کو ٹریک کرکے فوری طور پر متعلقہ حکام کو موقع پر بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے