تلنگانہ

مہدی پٹنم میں ایس آئی او کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی اور فاقہ کشی کے خلاف زبردست احتجاج

حیدرآباد میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن  کی جانب سے مہدی پٹنم میں فلسطینی عوام کے حق میں زبردست احتجاج کیا گیا

 

جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور فاقہ کشی کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، غزہ میں انسانی امداد کی بحالی اور جنگی جرائم پر کارروائی کا مطالبہ کیا، SIO تلنگانہ کے پی آر

 

سکریٹری فیصل خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں اور انصاف پسند افراد سے اپیل کی کہ وہ احتجاج، سوشل میڈیا اور بائیکاٹ کے ذریعے اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، اسرائیل کی حمایت یافتہ برانڈز کا بائیکاٹ کریں

 

اور بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سخت مؤقف اپناتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، فیصل خان نے کہا کہ دنیا غزہ میں ہو رہی نسل کشی پر خاموش نہیں رہ سکتی، احتجاج، بائیکاٹ اور دعاؤں کے ذریعے ہمارا فرض ہے کہ ہم آواز بلند کریں، احتجاج کا اختتام فلسطینی عوام کے حق میں دعا اور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button