تلنگانہ

میدک میں حالات قابو میں _ بی جے وائی ایم نے شروع کی گڑبڑ؛ انسپکٹر جنرل رنگاناتھ کا دورہ

میدک _ 16 جون ( اردولیکس) آئی جی رنگاناتھ نے کہا ہے کہ میدک میں دو طبقات درمیان ہفتہ کی رات پیش آئے تصادم کے واقعات قابو میں آگئے ہیں انھوں نے کہا کہ جھڑپوں پر قابو پالیا گیا ہے۔میدک میں فرقہ وارانہ تشدد کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ہفتہ کی رات انھوں نے میدک کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا

 

۔اس موقع پر آئی جی نے کہاکے دو طبقات کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے دیگراضلاع سے پولیس فورس طلب کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول میں لایا گیا ہے کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ یہاں بی جے وائی ایم گائے ذبیحہ کو روکنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے دو طبقات کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔تصادم کی وجہ بننے والوں میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ جھگڑے کے چند ویڈیوز ہیں اس کی بنیاد پر جھگڑا پیدا کرنے والے ملزمین کی شناخت کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ چاقو سے حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایک طبقہ کے لوگوں کی دکانوں اور تجارتی اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس تصادم کے واقعات کی جامع تحقیقات کروائی جائے گی۔ رنگاناتھ نے کہا کہ تصادم کو روکنے میں پولیس کی تساہلی اور لاپرواہی ثابت ہونے پر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔آئی جی کے ساتھ ایس پی بالسوامی نائیڈو بھی موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ ہفتہ کو میدک کے مدرسہ منہاج العلوم میں قربانی کے لئے بیلوں کو لایا گیا تھا شر پسندوں نے اس کی اطلاع پاکر مدرسہ میں داخل ہوئے اور جانوروں کو گاو شالہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹاون میں گھومتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور مسلمانوں کے  دکانوں کو نقصان پہنچایا۔ اور حملے کئے جس میں چار مسلم زخمی ہوگئے

متعلقہ خبریں

Back to top button