تلنگانہ
تلنگانہ کے دسویں جماعت کے نتائج کی اجرائی کے وقت میں معمولی تبدیلی

تلنگانہ کے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کی اجرائی کے وقت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اج دوپہر ایک بجے نتائج جاری کرنے والے تھے لیکن وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے وجئے واڑہ روانہ ہوئے ہیں جس کے باعث دسویں جماعت کے نتائج کی اجرائی میں ایک گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر ہوگی ۔ نتائج کو اصل میں دوپہر 1 بجے جاری کیا جانا تھا، لیکن اب رَوِیندر بھارتی میں دوپہر 2:15 پر جاری کیے جائیں گے۔