تلنگانہ

سافٹ ویر انجینر لڑکی کی موت پر جادو کے شبہ میں گاؤں والوں کی عجیب حرکت – تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے موتے گاؤں میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے پورے گاؤں کو خوف اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس ماہ کی 12 تاریخ کو ایک نوجوان سافٹ ویئر انجینر لڑکی نے کیڑے مار دوا پی لی، جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

گھر والوں نے گاؤں کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کیں، مگر اگلے دن جب وہ دوبارہ وہاں پہنچے تو ان کے قدموں تلے زمین کھسک گئی۔ نوجوان خاتون کی لاش آدھی جلی ہوئی حالت میں پائی گئی۔

 

گاؤں والوں نے فوراً لکڑیاں اکٹھی کیں اور نعش کو مکمل طور پر جلا دیا، مگر کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ بعد میں شمشان گھاٹ سے ہڈیاں اور راکھ غائب پائی گئیں، جس سے جادو کے لئے پوجا کئے جانے کے شواہد ملے۔

 

متوفیہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی موت قدرتی نہیں بلکہ منتروں اور جادو کے اثرات کا نتیجہ ہے۔ اسی شبہے کے تحت گاؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

 

لڑکی کے گھر والوں اور مقامی افراد نے  “منتروں اور جادو کو واپس لو” کے نعروں کے ساتھ گاؤں میں بیانڈ باجے کے ساتھ جلوس نکالا اور جادو کرنے والوں کو سخت وارننگ دی۔ اس واقعہ نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button