تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کا اہم فیصلہ: کڈیم سری ہری اور دانم ناگیندر کو بھی کلین چٹ

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ اسپیکر نے ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری اور دانم ناگیندر کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا، جس کے بعد دونوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔

 

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اسپیکر کو 12 مارچ تک نااہلی کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے حتمی فیصلہ سنانا تھا۔ اسی تناظر میں اس سے قبل آٹھ ارکان اسمبلی کو کلین چٹ دینے کے بعد اسپیکر نے اب مزید دو ارکان کو بھی راحت فراہم کر دی ہے، جس کے نتیجہ میں مجموعی طور پر 10 ارکان اسمبلی نااہلی سے بچ گئے ہیں۔

 

تلنگانہ کی سیاست میں گزشتہ کچھ عرصہ سے ارکان اسمبلی کی نااہلی کا معاملہ خاصی کشیدگی اور سنسنی کا باعث بنا ہوا تھا۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کئی ارکان اسمبلی کے خلاف پارٹی تبدیل کرنے کے الزامات کے تحت نااہلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

 

ان ارکان میں دانم ناگیندر، کڈیم سری ہری، تیلم وینکٹ راؤ، پوچارم سرینواس ریڈی، پریگی سرینواس ریڈی، بنڈلا کرشن موہن ریڈی اور دیگر شامل تھے۔ اسپیکر کے تازہ فیصلے کے بعد ریاستی سیاست میں اس معاملہ پر نئی بحث چھڑ گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button