تلنگانہ

کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو اسپیکر اسمبلی کی نوٹس

تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی تبدیل کرنے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو اسپیکر گڈم پرساد کمار نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نوٹسیں جاری کی ہیں۔ جمعہ کو 10 میں سے 5 ارکان کو نوٹس دی گئی ۔تاہم ان ارکان کے ناموں کا انکشاف نہیں ہوا

 

جبکہ باقی کو بھی جلد نوٹس ملنے کا امکان ہے اور سماعت آئندہ ہفتے سے شروع ہوسکتی ہے۔ بی آر ایس نے عرضی دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کانگریس میں شامل ہونے والے ان ارکان کو فیرایمپسی قانون کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

 

نوٹس میں جن کا نام شامل ہے ان میں کڈیم سری ہری، دانم ناگینر، پوچارم سرینواس ریڈی، سنجے کمار، تلّم وینکٹ راؤ، آر کے پوڑی گاندھی، کالے یادیا، پرکاش گوڑ، بندلا کرشنا موہن ریڈی اور مہپال ریڈی شامل ہیں۔

 

گدوال کے ایم ایل اے بندلا کرشنا موہن ریڈی نے نوٹس وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد وضاحت پیش کریں گے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پارٹی نہیں بدلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button