تلنگانہ

تلنگانہ کے بودھن میں جاسوس کبوتر پکڑا گیا !

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ضلع کے بودھن  کے بھوانی پیٹ گاؤں میں ایک ’’جاسوس کبوتر‘‘ پکڑا گیا جس نے گاؤں والوں اور پولیس کو حیرت میں ڈال دیا۔

 

اطلاعات کے مطابق ایک نابالغ لڑکے کو یہ کبوتر پر اسرار انداز میں ہاتھ آیا، لیکن اصل سنسنی اس وقت پھیلی جب اس کی ٹانگ میں ایک کوڈ شدہ رنگ ( چھلا) باندھا ہوا تھا اور اس کبوتر کے پروں پر خفیہ کوڈ نمبرس دیکھے گئے۔

 

گاؤں والوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کبوتر کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آخر یہ ’’جاسوسی کبوتر‘‘ کہاں سے آیا اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟

 

یہ معاملہ پورے علاقے میں تجسس اور خوف کی لہر دوڑا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button