تلنگانہ

سری رام ساگر پراجکٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ

نظام آباد: پراجیکٹ ایس ای سرینواس راؤ گپتا نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے بالائی علاقوں سے 1,51,932 کیوسک پانی ریاست تلنگانہ کے سری رام ساگر پراجکٹ المعروف پوچم پہاڑ پراجکٹ میں داخل ہو رہا ہے۔

 

پراجکٹ میں پانی کی مکمل سطح 1091 فٹ ہے فی الحال یہ.70 1088 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 80.80 ٹی ایم سی ہے فی الحال یہ 72.61 ٹی ایم سی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

سطح آب میں زبردست اضافہ کے پیش نظر نشیبی علاقوں پانی چھوڑا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button