تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

تلنگانہ میں ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آج 14 مارچ سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ ریاست بھر میں امتحانات کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

 

۔حکام نے واضح کیا ہے کہ امتحان شروع ہونے کے مقررہ وقت کے بعد صرف 5 منٹ کی تاخیر یعنی صبح 9:35 بجے تک ہی طلبہ کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد کسی بھی طالب علم کو مرکز امتحان میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا

 

۔طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے امتحانی مراکز پر کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جائیں۔اس سال ریاست بھر میں قائم کردہ 2,676 امتحانی مراکز پر مجموعی طور پر 5,17,727 طلبہ امتحان دے رہے ہیں، جن میں 1,582 سرکاری اور 1,094 خانگی اسکولوں کے مراکز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button