تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جمعہ کی دوپہر جاری کیے گئے۔ یہ امتحانات 3 جون سے 13 جون تک منعقد ہوئے تھے، ریاست بھر سے 42,832 طلبہ نے درخواست دی تھی،

 

جن میں سے 38,741 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق ان امتحانات میں 24,415 طلبہ کامیاب ہوئے، جس سے کامیابی کی شرح 73.35 فیصد رہی۔ طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے آن لائن نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button