تلنگانہ

خلیجی ممالک میں مقیم تلنگانہ کے افراد سے ریاستی حکومت کی اپیل

حیدرآباد: خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے ان ممالک میں رہنے والے تلنگانہ کے عوام کی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے

 

کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دبئی، قطر، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں رہنے والے تلنگانہ کے عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ان ممالک میں رہنے والے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی ہے

 

کہ وہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے پیش نظر محفوظ رہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ تلنگانہ این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی کسی بھی مشکل صورتحال میں حکومت کو اس سے واقف کروائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ

 

مرکز اور ریاست کے تعاون سے ریاست کے عوام کو واپس گھر پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button