امریکہ میں پولیس فائرنگ میں ہلاک محبوب نگر کے نوجوان نظام الدین عامر کے والد کا بیان

حیدرآباد: امریکہ میں محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والا نوجوان محمد نظام الدین عامر (عمر 29 سال) پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ پندرہ دن کی تاخیر کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔ ضلع مستقر رامیا باؤلی کے رہنے والے
ریٹائرڈ ٹیچر حسن الدین (متوفی کے والد) نے اس واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا "نظام الدین 2016 میں امریکہ گیا تھا۔ اس نے یونیورسٹی آف فلوریڈا سے ایم ایس مکمل کیا اور کیلیفورنیا کی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ چھ ماہ قبل اس
کی ملازمت کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا اور وہ اس میں توسیع کروانے کی کوشش میں تھا۔ اسی دوران ہمیں جمعرات کے روز اس کے دوستوں کا فون آیا کہ وہ پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔ ہمیں اس موت پر شک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ
ہمیں اس کی نعش ہندوستان لانے میں مدد فراہم کرے۔”پولیس کے مطابق 3 ستمبر کو ایک رہائش گاہ سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں دو روم میٹس کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ جب پولیس
افسر وہاں پہنچا تو حالات کشیدہ ہونے پر اس نے گولی چلائی۔حکام نے مزید کہا کہ معاملے کی تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ پولیس افسر کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔