تلنگانہ

منی پور میں پھنسے تلنگانہ کے 250 طلبہ کو خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد منتقل کرنے کے اقدامات

حیدرآباد _ 6 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے تشدد سے متاثرہ ریاست منی پور میں پھنسے تلنگانہ کے طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی پور میں ریاست سے تعلق رکھنے والے 250 طلبا کو  حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ اتوار کی دوپہر امپھال سے حیدرآباد کے لیے خصوصی پرواز لے جانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے لئے  تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے منی پور کے چیف سکریٹری سے بات کی۔ وہ وقتاً فوقتاً منی پور کے دیگر  حکام سے بھی  بات کر رہے ہیں اور صورتحال کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں۔  شانتی کماری اور ڈی جی پی انجنی کمار بھی وہاں کے عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں  ہیں۔

 

معلوم ہوا ہے کہ اتوار کہ شام 4 بجے ایک خصوصی پرواز امپھال سے حیدرآباد پہنچے گی۔ دوسری جانب طلباء کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ڈی آئی جی سومتی کو ہیلپ لائن کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ منی پور پولیس کے ساتھ تال میل میں تلنگانہ کے باشندوں کو یہاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضرورت مند افراد ہیلپ لائن نمبر 7901643283 یا [email protected] پر میل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button