تلنگانہ

اس لڑکی کی آنکھوں سے نکلتے ہیں چاول اور کپاس کے بیج۔ تلنگانہ کے کھمم میں حیرت انگیز واقعہ

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں کم عمر لڑکی کی آنکھوں سے چاول، کپاس کے بیج اور پتھر نکلنے کی عجیب و غریب خبر نے تمام کو حیران کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 6 سالہ لڑکی اپنی آنکھوں سے چاول کے دانے، کپاس کے بیج، پلاسٹک کا کچرا نکالتی ہے۔ والدین نے دیکھا کہ تین ماہ سے ان کی بیٹی سوجنیہ کی آنکھوں سے طرح طرح کے بیج اور چاول وغیرہ نکل رہے ہیں۔ انھوں نے گھبراہٹ کے عالم میں ایک مقامی ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی ڈراپ لڑکی کی آنکھوں میں ڈالی جا رہی ہے۔اس دوران لڑکی کو ہفتہ کو کھمم کے ممتا ہاسپٹل لایا گیا‌ ڈاکٹرس نے لڑکی آنکھوں سے بیج اور چاول نکلنے کے کی تردید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button