تلنگانہ

طلباء جہاں کہیں وہاں بس روکیں۔ امتحانات کے پیش نظر تلنگانہ کے وزیر کی آرٹی سی کو ہدایت

حیدرآباد: امتحانات کے دنوں میں طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لیے ٹی جی ایس آر ٹی سی نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

 

دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے ہال ٹکٹ دکھانے پر طلبہ کی درخواست کے مطابق مطلوبہ مقام پر بس روکنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ پونّم پربھاکر نے آر ٹی سی حکام کو ہدایات جاری کیں۔ منگل کے روز انہوں نے آر ٹی سی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا۔ آج یعنی چہارشنبہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور 14 مارچ سے دسویں

 

جماعت کے امتحانات شروع ہونے کے پیش نظر امتحانی اوقات میں اضافی بسیں چلانے کے اقدامات کیے گئے ہیں، آر ٹی سی حکام نے یہ بات بتائی۔ ریاستی وزیر پونّم پربھاکر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں سے امتحانی مراکز تک جانے والے طلبہ کو بسوں میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

 

امتحانات کے دوران اگر باقاعدہ اسٹاپ نہ بھی ہو تو طلبہ کی درخواست پر مطلوبہ مقام پر بس روک کر انہیں اتارنے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button