تلنگانہ

حیدرآباد میں عجیب و غریب بارش _ 6 فیٹ کے احاطے میں بارش سے عوام حیران

حیدرآباد _ 23 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بعض علاقوں میں بارش اور چند علاقوں میں دھوپ بھی دیکھی جا رہی ہے لیکن جمعرات کو شہر کے مرآد نگر میں عجیب و غریب بارش دیکھی گئی۔ جہاں ایک سڑک پر صرف 6 فیٹ کے احاطے میں بارش ہوئی۔جبکہ 6 فیٹ سڑک کے دونوں طرف دھوپ تھی اسے دیکھ کر سڑک پر چلنے والے عوام حیران رہ گئے۔ مخصوص علاقے میں بارش کا یہ سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا۔ عوام کی کثیر تعداد اسے دیکھنے سڑک کے دونوں طرف جمع ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button