تلنگانہ

وقارآباد کے پرگی میں آوارہ کتوں کا حملہ، 9 افراد زخمی

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے پرگی میں واقع خان کالونی مارکیٹ یارڈ میں آوارہ کتوں نے حملہ کرکے 9 افراد کو زخمی کردیا۔

 

کتوں نے لوگوں کے پاؤں اور جسم کے دیگر حصوں کو بری طرح کاٹ ڈالا۔ زخمیوں کو فوری طور پر پرگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم وہاں کتے کے کاٹنے کی دوا نہ ملنے پر انہیں تانڈور ہاسپٹل لے جانا پڑا۔

 

متاثرین نے شکایت کی  کہ میونسپل حکام آوارہ کتوں پر قابو پانے میں غفلت برت رہے ہیں اور اسپتال میں بھی ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button