تلنگانہ

حیدرآباد میں 8 سالہ گونگے لڑکے پر آوارہ کتوں کا حملہ۔ چیف منسٹر کا شدید رد عمل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے حیات نگر کے شیو گنگا کالونی میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ گونگے بچے پریم چند پر حملہ کر کے اسےشدید زخمی کر دیا۔

 

بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب اچانک 15 تا 20  کتوں نے اسے گھیرلیا اور اس پر حملہ کردیا تاہم مقامی افراد نے مداخلت کر کے اسے بچایا۔ زخمی بچے کو پہلے نلّہ کنٹہ فیور ہاسپٹل اور بعد میں بہتر علاج کے لیے نِیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہے۔

 

واقعہ کی اطلاع دہلی میں موجود چیف منسٹر ریونت ریڈی تک پہنچتے ہی انہوں نے شدت تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری ہدایات جاری کیں کہ بچے کو بہترین علاج اور ہنگامی مالی مدد فراہم کی جائے۔ انھوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ خود ہاسپٹل جا کر بچے اور ارکان خاندان سے ملاقات کریں اور سرکاری تعاون یقینی بنائیں۔

 

چیف منسٹر نے آوارہ کتوں کے مسئلہ پر فوری کارروائی کی ہدایت بھی دی تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات پیش نہ آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button