تلنگانہ

تلنگانہ۔پداپلی ضلع میں تیز آندھی۔ فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان

حیدرآباد ۔پداپلی ضلع کے منتھنی حلقہ اسمبلی میں چہارشنبہ کی رات تیز آندھی نے تباہی مچا دی۔ بھوپال پلی ضلع کے کئی منڈلوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بعض علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور ٹین کی شیڈس بھی اڑ گئے۔

 

متعدد مقامات پر برقی کے کھمبے گرنے سے برقی کی فراہمی متاثر ہوئی۔منتھنی کے ایک تین منزلہ عمارت کی چھت پر لگے ٹین شیڈ آندھی کی شدت سے گر گئے۔ ایکلاس پور اور خانہ پور دیہات میں کئی گھروں کی چھتیں زمین بوس ہو گئیں۔ ضلع کے مٹھارم منڈل میں بھی تیز آندھی نے شدید تباہی مچائی۔

 

اسی طرح جیاشنکر بھوپال پلی ضلع کے ملاحار راؤ منڈل میں آم کے باغات کو شدید نقصان ہوا ہے۔متاثرہ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے نقصانات کا ازالہ کر سکیں۔

 

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button