تلنگانہ

طالب علم سے رشوت طلب، انکارپرلکڑی سے حملہ کی کوشش۔ مکتھل سرکاری اسکول ہیڈ ماسٹرکے خلاف پولیس سے شکایت

اوٹکور 25 ستمبر (اردو لیکس) سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر پر ایک طالب علم نے درخواست فارم قبول کرنے کے لئے مبینہ طورپررشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ استفسار پربڑی لکڑی سے حملہ کی کوشش کی گئی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے اوٹکور مستقر میں پیش آیا۔

اوٹکورسے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالخالق نے بتایا کہ تلنگانہ اوپن اسکول سوساٸٹی کے تحت انٹر میڈیٹ امتحانات میں شرکت کیلٸے انھوں نے فیس کی رقم ۔/1552 روپٸے بذریعہ آن لاٸن داخل کی۔ ان دستاویزات کو ضلع پریشد ہاٸی اسکول اوپن اسکول سنٹر کے ذمہ دار صدر مدرس انیل گوڑ کے ہاں وہ ویری فیکشن کیلئے پہنچے، طالب علم نے الزام عائد کیا کہ صدر مدرس نے ان سےرشوت کے طورپر 5000 روپٸے کا مطالبہ کیا۔ طالب علم نے جب بتایا کہ اس نے آن لائن فیس داخل کردی ہے تو صدرمدرس نے مبینہ طورپر ایک ہزارروپئے کا مطالبہ کیا۔ وجہہ پوچھنے پر بدکلامی کرتے ہوٸے ہاتھ سے مارنے کے بعد لکڑی لے کر حملہ کیلٸے تیار ہوگٸے۔ اس موقع پر وہاں طلبا و اٹنیڈرس بھی موجود تھے۔

معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہونچ گیا۔عبدالخالق طالب علم نے مکتھل پولیس اسٹیشن میں صدر مدرس کے خلاف شکایت درج کروائی۔ ہیڈ ماسٹر کی جانب سے طالب علم پربرہمی اوربڑی لکڑی لے کرحملہ کی کوشش کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button