سب انسپکر کی بیوی کی مشتبہ حالت میں موت – سسرالی رشتہ داروں کا ایس آئی پر حملہ

تلنگانہ کے ضلع کھمم کی رگھوناتھ پالیم منڈل میں ایک پولیس سب انسپکٹر رانا پرتاپ کی بیوی راجیشوری کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے تاہم راجیشوری کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے اور اس میں خود ایس آئی رانا پرتاپ اور اس کے گھر والے ملوث ہیں۔
برہم گھر والوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے ایس آئی پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ مقامی افراد اور متوفیہ کے رشتہ داروں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ رانا پرتاپ کا رویہ پہلے سے ہی سخت اور جارحانہ تھا
۔ بتایا گیا کہ جب وہ کھمم میں ٹرینی ایس آئی کے طور پر تعینات تھے تو ایک شخص پر بندوق تان کر اسے دھمکایا اور زد و کوب کیا تھا۔ اس واقعے کے بھی گواہ موجود ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے
اور نعش کا پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کا امکان ہے
